کینیڈا،راہ گیروں کو کچلنے والاوین ڈرائیور خواتین سے نفرت کرتا تھا، پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ وین سے راہ گیروں کو کچلنے والا مبینہ ملزم خواتین سے نفرت کرتا تھا، ہلاک ہونے والے دس افراد میں زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکینیڈا میں اپنی وین سے راہ گیروں کو کچلنے والا مبینہ ملزم خواتین سے نفرت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورانٹو پولیس کے مطابق پچیس سالہ ڈرائیو آلیک ایم زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گراہم گبسن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دس افراد میں زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ مشتبہ ملزم نے ایک خفیہ پیغام میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک شہری ایلیٹ روجر کا ذکر بھی کیا تھا۔ روجر نے 2014ء میں خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کی بعد غصے میں آ کر چھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :