بین الاقوامی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہائیکو ماس

مداخلت کے بجائے احتیاط یا انسداد سے کام لیا جائے، جرمن وزیر خارجہ

بدھ اپریل 18:39

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، مداخلت کے بجائے احتیاط یا انسداد سے کام لیا جانا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے سلامتی کی بین الاقوامی پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ماس نے کہا کہ مداخلت کے بجائے احتیاط یا انسداد سے کام لیا جانا چاہیے۔

وہ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں تنازعات سے بچنے کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کو زبردستی سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ ماس کے بقول اگر جرمنی ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل کا رکن بن گیا تو وہ امن کی ترویج پر خصوصی توجہ دے گا۔