جرمنی، افغان باشندوں کی اجتماعی ملک بدری

افغانستان کے حالات مستحکم نہیں اجتماعی ملک بدری کا سلسلہ روکا جائے،انسانی حقوق کی تنظیمیں

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی نے افغان باشندوں کو ایک مرتبہ پھر اجتماعی ملک بدر کر دیا، افغانستان کے حالات مستحکم نہیں اجتماعی ملک بدری کا سلسلہ روکا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے ایک مرتبہ پھر افغان شہریوں کو اجتماعی طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈسلڈورف کے ہوائی اڈے سے کابل روانہ کیے جانے والے ان تمام افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔

پولیس نے واپس بھیجے جانے والے افغانوں کی تعداد نہیں بتائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ افغانستان کے حالات ابھی مستحکم نہیں اور اسی لیے اجتماعی ملک بدری کا سلسلہ فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی حکومت کا تاہم کہنا ہے کہ یہ افغان شہری کابل اور اس کے نواحی علاقوں میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔