بحر منجمد شمالی میں پلاسٹک کے چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ

یہ پلاسٹک انسانوں، جانورں اور ماحول کے لیے بڑا خطرہ ہے، جرمن تحقیقاتی سینٹر

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) بحر منجمد شمالی میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، یہ پلاسٹک انسانوں، جانورں اور ماحول کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحر منجمد شمالی میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ بحر منجمد شمالی یا آرکٹک میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ایک تحقیقی مرکز نے بتایا کہ آرکٹک سے لیے جانے والے برف کے نمونوں میں ان ذرات کی موجودگی ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک کا یہ کوڑا انسانوں، جانورں اور ماحول کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر پلاسٹک کے یہ ذرات بحر اوقیانوس، بحرالکاہل اور سمندر میں بڑھتی ہوئی جہاز رانی کی وجہ سے آرکٹک تک پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :