Live Updates

ْلاڈلے نے اوپر سے حکم لینے کی عادت بنالی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہی ،نواز شریف

عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہے ہیں، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی، لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 18:44

ْلاڈلے نے اوپر سے حکم لینے کی عادت بنالی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے۔

بدھ کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاہور کے عوام نے گزشتہ روزتیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے ہیں، عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے، 2013میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے، عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں، آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی، مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن حکم پر تیر پہ مہر لگا دی، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کی چوہدری نثار سے 35سال رفاقت رہی، کیا آپ ان کو منانے جائیں گی جس پر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا، صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف منانے آئے تو مان جائوں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی ہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات