پیمرا سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کیلئے اشتہار کو حتمی شکل دے دی،اشتہار (کل) اخبارات میں شائع کیا جائیگا

سرچ کمیٹی کا آیندہ اجلاس 18 مئی کو ہو گا

بدھ 25 اپریل 2018 18:44

پیمرا سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کیلئے اشتہار کو حتمی شکل دے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم پیمرا سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کے لئے اشتہار کو حتمی شکل دے دی، عہدے کے لئی(کل) جمعرات کو اخبارات میں اشتہار شائع کیا جائے گا ، سرچ کمیٹی کا آیندہ اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ۔ بدھ کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم پیمرا سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشنسرتاج عزیز کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود ، سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا، حمید ہارون اور عارف نظامی نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیئرمین پیمرا کے تقرر کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔سیکرٹری اطلاعات نے چیئرمین پیمرا کے تقرر کے طریقہ کار پر بریفنگ دی ۔جلاس میں چیئرمین پیمرا کے تقرر کے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اشتہار کو حتمی شکل دے دی گئی چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لئی(آج) جمعرات کو اخبارات میں اشتہار شائع کیا جائے گاچیئرمین پیمرا کے لئے میرٹ پر بہترین شخصیت کا تقرر کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ چیئرمین پیمرا کے انتخاب کا عمل آیندہ ماہ مکمل کرنے کا فیصلہ سرچ کمیٹی کا آیندہ اجلاس 18 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :