مانسہرہ میں چیف جسٹس کے قافلے کو حادثہ،6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ اپریل 18:44

مانسہرہ میں چیف جسٹس کے قافلے کو حادثہ،6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کسی ..
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورت حال کے جائزے کے لیے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر ان کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔۔حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔