امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں119روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بدھ 25 اپریل 2018 18:44

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں119روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہونے سے 119روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 119روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :