خواتین، اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات حقوق کیلئے مدیحہ گوہر کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ مولا بخش چانڈیو

بدھ اپریل 18:44

خواتین، اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات حقوق کیلئے مدیحہ گوہر کوہمیشہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مدیحہ گوہر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر کا انتقال ترقی پسند اور روشن خیال طبقے کیلئے بڑا نقصان ہے، مدیحہ گوہر نے اپنے فن کے ذریعے آمرہتوں کو للکارا اور مظلوموں کی آواز بنیں، انتہاپسندوں اور رجعت پرستوں کو بھی مدیحہ گوہر نے اپنے ڈراموں کے ذریعے بی نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر کا انتقال ان کے خاندان کا ہی نہیں پورے ملک کا نقصان ہے۔خواتین، اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات حقوق کیلئے مدیحہ گوہر کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔