یمن اور شام سمیت تمام مسائل کی جڑ ایران ہے، ایٹمی معاہدہ المیہ قرار، ٹرمپ

بدھ 25 اپریل 2018 18:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن اور شام سمیت تمام مسائل کی جڑ ایران ہے، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایک المیہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یمن اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام مسائل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے ایکبار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایک المیہ ہے۔ٹرمپ وائٹ ہا?س میں فرانسیسی صدر کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔