کم جونگ اٴْن کشادہ دل اور انتہائی معزز ہستی ہیں، بہت ہی جلد ملاقات ہو گی، امریکی صدرٹرمپ

بدھ 25 اپریل 2018 18:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہشمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے بہت ہی جلد ملاقات ہو گی،کم جونگ اٴْن ایک کشادہ دل اور انتہائی معزز ہستی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٴْنھیں توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے بہت ہی جلد ملاقات ہو گی اور میرے خیال میں کم جونگ اٴْن ایک کشادہ دل اور انتہائی معزز ہستی ہیں۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٴْنھیں توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے بہت ہی جلد ملاقات ہو گی۔امریکی صدر نے گزشتہ روز فرانس کے صدر امانویل ماکروں سے بات چیت کے بعد کہا کہ ہمیں براہ راست بتایا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے ایک بڑی بات ہوگی اور میرے خیال میں کم جونگ اٴْن ایک کشادہ دل اور انتہائی معزز ہستی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں انتظار رہے گا کہ یہ سارا سلسلہ کہاں تک جاتا ہے۔یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کہہ چکاہے کہ ٹرمپ اور کِم جونگ ان کے مابین مذاکرات کا اصل ہدف جوہری اسلحیکی تخفیف ہی ہوگا۔ٴْانھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف شدید دباؤ جاری رہے گا اور تنہا رہ جانے والے اس ملک کے خلاف پابندیاں تب تک نہیں اٹھائی جائیں گی جب تک وہ جوہری تخفیف اسلحہ کی جانب مثبت قدم نہیں بڑھاتا۔