رفاعی تنظیمیں محکمہ صحت عامہ میں بڑے رفاعی ادارے قائم کرکے حکومت کاہاتھ بٹارہی ہیں ‘

ہمیں ان تارکین وطن بھائیوں‘ بہنوں اوربزرگوں پرفخرہے کہ جوکام حکومت کوکرناچاہیے وہ دیارِ غیرمیں بی-ٹھے بھائی ہماری حوصلہ افزائی کررہے ہیں اوردیارِ غیرمیں بیٹھ کراپنے وطن کی مٹی سے پیارکررہے ہیں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرکے وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنجیب نقی کی بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 18:58

پرائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرکے وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنجیب نقی نے کہاہے کہ رفاعی تنظیمیں محکمہ صحت عامہ میں بڑے بڑے رفاعی ادارے قائم کرکے حکومت کاہاتھ بٹارہی ہیں اورہمیں ان تارکین وطن بھائیوں،بہنوں اوربزرگوں پرفخرہے کہ جوکام حکومت کوکرناچاہیے وہ دیارِ غیرمیں بی-ٹھے بھائی ہماری حوصلہ افزائی کررہے ہیں اوردیارِ غیرمیں بیٹھ کراپنے وطن کی مٹی سے پیارکررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پرائی کے مقام پرہوپ ویلفیئرٹرسٹ یوکے کے تعاون سے تعمیرہونے والے عظیم الشان اسپتال کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرحکومت نے کہاکہ اس طرح کے پراجیکٹ بنانے کی ذمہ داری حکومت پرعائدہوتی ہے مگرحکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اس طرح کے پراجیکٹ بنائے۔

(جاری ہے)

ہمارے بھائیوںنے جوبیرون ممالک محنت مزدوری کرکے زرمبادلہ اپنے ملک بھیجتے ہیں جوان کی اپنی مٹی کے ساتھ پیارکاواضح ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک ہمارے بھائی اپنے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیںبالخصوص محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ان کاتعاون مثالی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے سناتھاکہ پرائی کے مقام پربرطانیہ کے چیرٹی ممبران نے ایک مثالی اسپتال قائم کیاہے اورمیں نے یہ سن کراس اسپتال میں پانچ پوسٹیں منظورکیں اب میں نے یہاں آکراپنی آنکھوں سے ملاحظہ کیاہے اوراسپتال کی مثالی عمارت کے ساتھ ساتھ جدیدمشینری بھی مہیاکرکے اسے محکمہ صحت عامہ کے حوالے کیاہے اس پرمیں چیرٹی ممبران کامشکورہوں۔

عوام نے مطالبہ کیاہے کہ اسے ترقیاب کرکے آرایچ سی کادرجہ دیاجائے اس پروزیرصحت عامہ نے کہاکہ آپ کی عظیم الشان عمارت دیکھ کرآپ کی محنت کودیکھ کراسے آر ایچ سی کادرجہ توملناہی ہے میں کوشش کروں گاکہ اسے تحصیل ہیڈکوارٹرکادرجہ دیاجائے۔اس حوالے سے میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان سے بات کروں گااورصحت عامہ کے دیگرآفیسران بالاسے مشاورت کروں گا۔

انہوںنے ایک مقررجس نے اپنے خطاب میں کہاکہ اب ہمارامشن مکمل ہوگیاہے کے جواب میں وزیرصحت نے کہاکہ ابھی آپ نے ایک پارٹ بنایاہے اس کادوسراپارٹ بھی ہے جسے چلانا مقصودہے۔آپ محکمہ صحت عامہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیںہم انشاء اللہ اپنی بساط کے مطابق ہرممکن آپ کوطبی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیںگے ۔میں نے موقع پردیکھا کہ یہ تیس بیڈاسپتال کاحق دارہے۔

یہاں آپریشن تھیٹرکی کمی ہے انشاء اللہ بہت جلد آپ کویہ سہولت بھی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ مجھے پتہ چلاہے کہ چیرٹی یہاں پرغریب اورناداربچوں اوربچیوںکومفت کتابیں اوریونی فارم بھی مہیاکررہی ہے اس طرح آپ غریب عوام کی مددکے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی مددکررہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسیدشفقت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنجیب نقی کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوںنے خوددورہ کرکے اسپتال کے تمام شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ چیرٹی نے ایک مثالی اسپتال کی عمارت تعمیرکرکے ہمارے حوالے کی ہے میں انہیں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے بھرپورتعاون کایقین دلاتاہوں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے مشنری جذبے سے کام کرناہے۔اس سے قبل تارکین وطن نے بوستان ٹرسٹ سہنسہ اورکوٹلی میں چودھری محمدخان نے عالی شان عمارت تعمیرکرکے ہمارے حوالے کی ہے۔انہوںنے کاکہاکہ محکمہ صحت عامہ کاعملہ خادم بن کرکام کرے میں تمام معززمہمانوں کاشکریہ اداکرتاہوں۔

پروفیسرڈاکٹرمحمدحبیب الرحمن وائس چانسلرمیرپوریونی ورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میرپورنے کہاکہ مجھے یہ عظیم پراجیکٹ دیکھ کرانتہائی مسرت ہوئی کہ یہاں جوکام ہورہے ہیں۔اسپتال کے لیے مثالی عمارت تعمیرکی گئی ہے تمام لوگ مبارک بادکے مستحق ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہاں جتنے پراجیکٹ شروع ہیں ان کے پیچھے تارکین وطن کابہت اہم رول ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے اس پروگرام میں خصوصی دعوت دی گئی پہلے میں نے سوچاکہ نہ جائوں مگربعدمیں خیال آیاکہ مجھے خلوص سے دعوت دی گئی ہے۔

یہاں آکردیکھاتومعلوم ہواکہ میں اگرنہ آتاتومجھے مایوسی ہوتی۔آپ تمام لوگ مبارک بادکے مستحق ہیں اورآپ کوخراجِ تحسین پیش کیاجاتاہے۔وائس چیئرمین یوکے ٹرسٹ چودھری محمدخلیل نے کہاکہ اس میں اگراللہ تعالیٰ کی رضاشامل نہ ہوتی تویہ کبھی مکمل نہ ہوتی۔انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم اس سے بھی بڑھ چڑھ کرکام کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ یہ اسپتال کسی برادری یامخصوص طبقے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پوری عوام کاہے اوراس پراجیکٹ میں ہربرادری وطبقہ کے لوگوں نے حصہ لیا۔

انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت عامہ کے بعدہماراگلاپروگرامحکمہ تعلیم ہے ہم اس کے بعداس پرتوجہ دیں گے اورعلاقہ کے غریب عوام کی خدمت کرناچاہتے ہیں۔ریٹائرڈایس پی چودھری محمدمنشی خان نے کہاکہ ہوپ ویلفیئرفائونڈیشن/ٹرسٹ کی بنیادمئی2015ء میں رکھی گئی جس کامقصدخالصتاًغریب اورنادارلوگوںکی مددکرناتھا۔یہ قافلہ چلتاگیااورپھریہ ایک کارواں بن گیا۔

تارکین وطن بھائیوں کاجوخواب تھاوہ پوراہوگیا۔انہوںنے کہاکہ اس پراجیکٹ کے کوئی سیاسی مقاصدنہیں ہیں بلکہ اس کے مقاصدغریب اوربے سہارالوگوں کی مددکرناہے۔ہم اس مشن کولے کرآگے بڑھ رہے ہیں میں اُن تمام بھائیوں کومبارک بادپیش کرتاہوں جنہوںنے ایک اچھی زندگی گزارتے ہوئے ہماری معاونت کی۔یہ پراجیکٹ آج بحمدللہ تعالیٰ پایہ تکمیل کوپہنچ چکاہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے تین پراجیکٹ شروع کیے پہلاصحت عامہ،دوسراتعلیم اورتیسراغریب لوگوں کوچھت مہیاکرنا۔ایک معذوربچی اریشہ بی جس کے علاج پردوسے تین لاکھ روپے اخراجات آچکے ہیں اورغریب اورناداربچوں کی کتابوں اوریونی فارم کی شکل میں سے 16سی17لاکھ روپے سالانہ اخراجات جوہوپ فائونڈیشن برداشت کرتاہے سالانہ اخراجات کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ چکسواری،راجدہانی،کالاڈب اورچڑہوئی کی درمیانی وادی میں کوئی طبی سہولیت میسرنہ تھی اوراس طرح مختلف امراض میں متعددقیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمارت ہم نے بنادی ہے محکمہ صحت عامہ اسے آرایچ سی کادرجہ دے کرممنون احسان فرمایاجائے۔اس کے علاوہ تقریب سے محترمہ کلثوم بی بی ایل ایچ وی،حاجی محمدظہور،عبدالوہاب صدیقی،چودھری محمدامین،صنم بی بی،فریال ریاض،ڈاکٹرمحمدساجد ودیگرمقررین نے خطاب کیا۔اس سے قبل معززمہمانانِ گرامی کاپرائی پہنچنے پرفقیدالمثال استقبال کیاگیا اورہارپہنائے گئے۔