مظفرآباد میں دس ، بیس ، پچاس ، سو کے نوٹو ں کا فقدان ، تاجر برادری سراپا احتجاج

خریداری کے عمل میں چھوٹے نوٹوں کی وجہ سے دن بھر گاہک اوردکانداروں کے درمیان تلخ کلامی معمول بن گئی

بدھ 25 اپریل 2018 18:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں دس ، بیس ، پچاس ، سو کے نوٹو ں کا فقدان ، تاجر برادری سراپا احتجاج ، خریداری کے عمل میں چھوٹے نوٹوں کی وجہ سے دن بھر گاہک اوردکانداروں کے درمیان تلخ کلامی معمول بننے لگی ، تاجر برادری نے حکومت پاکستان ، آزاد کشمیر سے مطالبہ ہیکہ نجی بینکوں میں چھوٹے کرنسی نوٹوں کے فقدان کوختم کیا جائے اورسکوں کی جگہ کاغذ کی کرنسی تیارکی جائے، شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹی کرنسی کے فقدان کی اصل وجہ سکوں کے بعد پیدا ہوئی اور 10 روپے کی چیز لینے کے لئے دس دکانوں پر چینج کے لئے پھرنا پڑتا ہے ، دکاندار کہتے ہیں کہ اگر پیسے کھلے ہیں تو دیں ورنہ ہم دکان کھلی چھوڑ کر پیسوں کی چینج کے لئے نہیں جا سکتے اور اگر سکے گاہک کو دئیے جائیں تو گاہک کہتے ہیں نہیں ہمیں کاغذ والے نوٹ چاہیے ہیں بیلوں کی گھنٹیاں نہیں جو جدھر جائیں چھن چھن کرتے جائیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ آزاد کشمیر میں چھوٹے کرنسی نوٹوں کی مصنوعی قلت کو دور کرتے ہوئے عوام کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :