پاور ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دئیے

جاگراں فیز 2 کے منصوبہ میں مقامی افراد نطر انداز، میرٹ کے بجائے من پسند افراد کی جعلی تقرریوں کا انکشاف

بدھ 25 اپریل 2018 18:58

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاور ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دئیے۔ جاگراں فیز 2 کے منصوبہ میں مقامی افراد نطر انداز، میرٹ کے بجائے من پسند افراد کی جعلی تقرریاں کر ڈالیں۔ مقامی لوگوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جاگراں فیز 2 میں تعمیر کا کام غفلت کی وجہ سے کھٹائی مین پڑ گیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر سردار احسان الحق نے میرٹ کے خلاف فیز ٹو میںمختلف کیڈر میں تقرریاں کر دی ہیں۔ سروئیر، ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر، اور سیئر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر درجہ چہارم کے عہدون پر بھی بھاری رشوت کی عوض من پسند افراد کی تقرریاں کر دی ہیں۔ مقامی لوگوںکو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ کمپنیوں میں بھی بیرون ریاست سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

جوکہ کنٹریکٹ معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی بلکہ اس کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی ہیں۔کمپنیاں معاہدہ کے مطابق مقامی لوگوںکو پہلے روزگار کی فراہمی کی پابند ہیں ۔ جاگران فیز ٹو میں بھرتیوں کے طریق کار سے ہٹکر تقرریوں سے عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے وفد نے بتایا ہے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام سے جعلی و بوگس تقرریوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقامی لوگوں کو بھرتی نہ کرنے کی صورت میں اور دس دن کے اندر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو نہ ہٹانے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :