Live Updates

حکومت کا سال کا بجٹ پیش کرنا قبل الیکشن دھاندلی ہے،بلاول بھٹو

حکومت3 یا4 ماہ کابجٹ پیش کرسکتی ہے،نیب قوانین کومزید مضبوط کرینگے،لوٹا ازم جمہوریت کیلئےٹھیک نہیں،چھوڑکرجانیوالوں کیلئےدروازےبند ہیں،عمران خان یا نوازشریف کیساتھ کام نہیں کرناچاہتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 18:32

حکومت کا سال کا بجٹ پیش کرنا قبل الیکشن دھاندلی ہے،بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا سال کابجٹ پیش کرنا قبل الیکشن دھاندلی ہے،صرف 3 یا4 مہینوں کابجٹ پیش کیا جاسکتا ہے، نیب قوانین کومزید مضبوط کریں گے، لوٹا ازم جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ،چھوڑکرجانے والوں کیلئے دروازے بند ہیں،عمران خان یا نوازشریف کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنا الیکشن سے پہلے دھاندلی ہے۔ جانے والی حکومت آئندہ مالی سال کابجٹ پیش کرنے کا حق نہیں رکھتی۔ حکومت صرف تین یاچار مہینوں کا بجٹ پیش کرسکتی ہے۔بدقسمتی کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کی بات نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی ادارے کے قوانین کواپنے مفاد کیلئے تبدیل کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی حکومت میں آکر نیب قوانین کومزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف دونوں کی سوچ ایک ہے اس لیے ان دونوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔عمران خان یا نوازشریف کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سیاست بہت گندی ہے۔ن لیگ کواداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی سیاست کوترک کرنا ہوگا۔ بلال بھٹو نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ بتاتی ہے کہ کافی لوگ پیپلزپارٹی سے الگ ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی چھوڑ کرجانے والوں کووہ مقام نہیں ملاجن کے وہ حق دار تھے۔انہوں نے کہا کہ لوٹا ازم جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔پیپلزپارٹی چھوڑنے والوں کے لیے دروازے بند کردیے ہیں۔بلاول نے کہاکہ ناراض لوگوں کا مسئلہ پارٹی کے اندر کے مسائل ہیں۔ہم ایک خاندان ہیں ہم ان ایشوز کوایک خاندان کی طرح حل بھی کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات