محکمہ ایکسائز کے گرفتار سابق ای ٹی او سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش

احتساب عدالت کوئٹہ میں آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات قلمبند کر دیئے گئے

بدھ اپریل 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز کے گرفتار سابق ای ٹی او سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات قلمبند کر دیئے گئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ ایکسائز کے خرد برد کیس میں گرفتار سابق ای ٹی او فاروق شاہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان بر ضمانت بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران تفتیشی افسر عمیر احمد کا بیان قلمبند اور جرح مکمل کرلی گئی آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جائینگے عدالت نے کیس کی سماعت2 مئی تک ملتوی کر دی گئی سابق ای ٹی او فاروق شاہ پر محکمہ ایکسائز کی بینک چالان کے ٹیکسز کی مد میں خرد برد کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :