کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس کی سماعت

احتساب عدالت نے مرکزی ملزم و سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت آٹھ مئی تک ملتوی

بدھ اپریل 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس کی سماعت کیس کے مرکزی ملزم وسابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عدالت میں پیش نہ ہوئے کیس کی سماعت8 مئی تک ملتوی کر دی گئی احتساب عدالت کوئٹہ i کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ژوب ملیر علی خیل روڈ کرپشن کی سماعت ہوئی کیس کے مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے کیس میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری علی ظہیر کی عدم حاضری سے متعلق تفتیشی افسر نے اپنا بیان قلمبند کر دیا نیب کی سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیاتی کے خلاف آرڈیننس 31A کے تحت کا رروائی کی استدعا کی سماعت کے دوران دو گوہان کے بیانات قلمبند اور جر ح مکمل کر لی گئی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی عدالت نے کیس کی سماعت8 مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :