محکمہ بلدیات پنجاب نے قبرستان میانی صاحب کمیٹی کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ بلدیات پنجاب نے قبرستان میانی صاحب کمیٹی کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر قبرستان میانی صاحب کی نئی کمیٹی تشکیل دیدی جائیگی کمیٹی میں مختلف بلدیاتی نمائندگان کو بھی شامل کیا جائیگا۔