ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شراب مقدمے میں ملوث چھٹی جماعت کے طالب علم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی

بدھ اپریل 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مقامی عدالت نے شراب کے مقدمے میں ملوث چھٹی جماعت کے طالب علم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے معصوم اور بے گناہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اور متعلقہ تھانے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز مقامی سکول میں چھٹی جماعت کے معصوم طالب علم کیخلاف ایک سو چار لیٹر شراب کی برآمد گی کا مقدمہ درج کیا جبکہ گزشتہ روز ننھے ملزم اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ ضمانت کروانے کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا جہاں ملزم کی والدہ نے بتایا کہ پولیس اس سے رقم کا مطالبہ کرتی تھی لیکن انکار پر پولیس نے اس کے بیٹے کیخلاف شراب کا مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ننھے ملزم کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کامستقبل تاریک کر دیا ہے اب وہ کس منہ سے اپنی کلاس میں دوستوں کا سامنا کریگا۔

متعلقہ عنوان :