ڈی جی پی آر کے معطل ہونے والے اکیس ملازمین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی ، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب

بدھ 25 اپریل 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے کہا ہے کہ ڈی جی پی آر کے معطل ہونے والے اکیس ملازمین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی ان کی معطلیاں ختم کر کے انہیں کام کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اس امر کی یقین دہانی انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر اپیکا یونٹ ڈی جی پی آر کے کارکنوں سے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر اپیکا یونٹ لاہور کے صدر چوہدری ارشاد سے مذاکرات کرتے ہوئے کہی سیکرٹری انفارمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس پر عملدرآمد کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین ان کے بچے ہیں اور بچے غلطیاںکرتے رہتے ہیں درگزر کرنا بڑوں کا کام ہے سیکرٹری انفارمیشن کی اس یقین دہانی پر اپیکا یونٹ نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور منتشر ہوگئے جبکہ دوسری ڈی پی جی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اپیکا یونٹ کے صدر تصور کا زخم خود ساختہ ہے انہوں نے کہا کہ اپیکا لاہور کا صدر ایک جھوٹا آدمی ہے چوہدری ارشاد سے ناتو ڈی جی پی کی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی سیکرٹری انفارمیشن نے ملاقات کی ہے ایسی صورتحال میں وہ ڈی جی پی آر کا امن تباہ نہیں ہونے دینگے۔