وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نیب کے سامنے پیش

پرویز خٹک بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر میں پیش ہوئے

بدھ اپریل 19:18

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نیب کے سامنے پیش
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔نیب خیبرپختونخوا نے محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دینے کے الزام میں پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک بغیر پروٹوکول کے نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے مالم جبہ اراضی کیس اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دونوں الزامات کا جواب دینے کے لیے سوال نامہ دیا گیا ہے جس کے جواب کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر زمین 33 سال کی لیز پردی تھی جو قواعد کے برعکس کمپنی کو دی گئی۔