Live Updates

نظام تبدیل کرکے کمزور طبقے کو طاقتور بنائیں گے ، عمران خان

جب تک حق پر کھڑا ہوں میرا ساتھ دینا‘ جہاد ظلم کے خلاف ہوتا ہے اس لئے فرض ہے ظالم کے سامنے خاموشی گناہ ہے باتیں سبھی کرتے ہیں دیکھنا ہے عمل کون کرتا ہے، منڈی بہائو الدین میں جلسہ سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 19:18

نظام تبدیل کرکے کمزور طبقے کو طاقتور بنائیں گے ، عمران خان
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نظام تبدیل کرکے کمزور طبقے کو طاقتور بنائیں گے جب تک حق پر کھڑا ہوں میرا ساتھ دینا‘ جہاد ظلم کے خلاف ہوتا ہے اس لئے فرض ہے ظالم کے سامنے خاموشی گناہ ہے باتیں سبھی کرتے ہیں دیکھنا ہے عمل کون کرتا ہے۔ منڈی بہائو الدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن وہ شخص ہے جس کی ہر پارٹی تعریف کرتی ہے اس کی شمولیت سے پوری پارٹی کو خوشی ہوئی ہے۔

ان کی شمولیت اس علاقے اور عوام کیلئے صحیح ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ خدا نے مسلمانوں کو عظیم قوم بنایا ہے مگر شرط حق پر کھڑے ہونے کی لگائی ہر انسان نے آخرت میں خدا کو جواب دینا ہے انسان ظالم کے سامنے کھڑا ہوتا ہے جب تک میں حق پر کھڑا ہوں میرا ساتھ دینا جہاد اس لیے فرض کیا گیا ہے کہ یہ ظالم کے خلاف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بڑے بڑے محلوں میں رہتے ہیں مگر عوما کے اپس نہ تو پینے کا صاف پانی ہے نہ ہی صحت اور تعلیمکی سہولیات ہیں کسان قرضوں کے بوجھ تلے دبے جارہا ہے کسان سال بھر محنت کرکے فصل اگاتا ہے مگر اسے مزدوری نہیں ملتی یہ ظلم ہے اور ظالم کے سامنے خاموشی اختیار کرنا بھی گناہ ہے انہوں نے کہا کہ چن نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ملک کی موجودہ پالیسی پیسے والوں کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

ہم چھوٹے طبقہ کیلئے پالیسی بنائیں گے ہم وہ نظام لے کر آئیں گے کہ چھوٹے طبقے کے لوگ عام کسان اور مزدور کے بچے معاسرے میں اوپر آسکیں انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم عام آدمی کیلئے تھا باتیں سبھی کرتے ہیں دیکھنا ہے کہ اس پر عمل کون کرتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات