یوتھ فورم فار کشمیر اور نمل یونیورسٹی کی جانب سے یتیم اور نادار بچوں میں سکول بیگ اور یونیفارم تقسیم

بدھ 25 اپریل 2018 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بین الاقوامی کشمیر لابنگ گروپ یوتھ فورم فار کشمیر اور ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگرجز، اسلام آباد نے "ناخواندہ فرد کے بغیر خاندان" کے عنوان سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا. نمل یونیورسٹی نے 2015 سے یتیم اور بے گھر بچوں کو امدادی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے "چراغ بدر" کے نام سے سکول پروجیکٹ شروع کیا ہی.آاحمد قریشی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوتھ فورم فار کشمیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نمل یونیورسٹی کے چراغ بدر پراجیکٹ کو بہترین الفاظ سے سراہا۔

احمد قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کے دفاع کی پہلی لکیر ہے، جب بھارت نے پاکستان کی جانب اپنے جارحانہ عزائم ظاہر کرنے ہوں تو اس کے اثرات سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر پر ظاہر ہوتے ہیں اور بھارت وہاں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بطور پاکستانی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں جو کہ بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

اس موقع پر نمل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا جنہیں آئے روز بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید اور زخمی کیا جا رہا ہی.چراغ بدر کے طلباء نے پاکستان، کشمیر اور چین کی ثقافت پر ٹیبلو بھی پیش کیا. جبکہ اس موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیری بچوں پر بھارتی مظالم سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی.تقریب کے اختتام پر چراغ بدر کے 50 یتیم اور بے گھر بچوں میں یوتھ فورم فار کشمیر اور نمل یونیورسٹی کی جانب سے اسکول بیگ، کتابیں، پنسلیں اور مکمل اسکول یونیفارم تقسیم کیے گئی.یوتھ فورم فار کشمیر، نوجوان کشمیریوں اور پاکستانیوں پر مشتمل ایک رجسٹرڈ اورغیر جانبداربین الاقوامی لابنگ گروپ ہے جو بھارتی فوجی قبضے میں کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔