ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجٹ کے پیش نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوز سرگرم

کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے ساتھ ساتھ تیل ‘گھی ‘صرف ‘ چائے‘ سگریٹ ‘ مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:18

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجٹ کے پیش نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوز سرگرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بجٹ کے پیش نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوز سرگرم ہوگئے‘ کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے ساتھ ساتھ تیل ‘گھی ‘صرف ‘ چائے‘ سگریٹ ‘ مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تو زیادہ نہیں بڑھیں لیکن ذخیرہ اندوزوں نے چینی ‘ لال مرچیں ‘ کھانے کا تیل ‘ گھی‘ صرف ‘ مصالحہ جات اور سگریٹ کی بڑی مقدار ذخیرہ کرلی ہے تاکہ بجٹ پر اربوں روپے کمالیں سگریٹ ڈیلرز فی پیکٹ کی قیمت میں 5 روپے سے 10 روپے بڑھا دیتے ہیں صرف 20 روپے فی کلو جبکہ چائے کی فی کلو پر 80 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کھانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مصالحہ جات کے پیکٹس میں بھی پندرہ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق ان اشیاء میں یہ اضافہ جمعہ کو پیش کئے جانے والے بجٹ کے پیش نظر آیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ تو نہیں ہوا لیکن بجت کے بعد خدشہ ہے کہ چینی کی قیمت بھی بڑھ جائے گی دوسری جانب شہر اقتدار جڑواں شہروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے پھل اور سبزیاں عام لوگوں کی قیمت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :