Live Updates

چیئرمین سٹنڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات کا نوتعمیر شدہ گھمکول روڈ کا معائنہ

بدھ 25 اپریل 2018 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین سٹنڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے کہاکہ کوہاٹ کی تمام سٹرکوں کی بحالی اور تعمیر نو کا کریڈٹ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت کو جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ گھمکول شریف کی سڑک پر اسفالٹ ڈالنے کا کام مکمل ہونے پر اس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے چند دن قبل مذکورہ روڈ کوجلد کارپیٹڈ کرنے کا حکم دیاتھا۔واضح رہے کہ دربار عالیہ گھمکول شریف پرعام دنوں کے علاوہ ہر سال عرس تقریبات میں شرکت کے لئے پورے ملک سے لاکھوں زائرین آتے ہیں۔دربار کو جانے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور اس پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے تھے جس سے یہاں آنے والے زائرین کو مشکل کا سامنے کرتا پڑتا تھا تاہم اب سٹرک پہلے سے زیادہ چوڑی اور پوری طرح کارپیٹڈ ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :