گگو منڈی:ماڈل رُورل ہیلتھ سنٹر کے پیرا میڈیکل سٹاف کی الیکشن ٹریننگ کے نتیجہ میں ہسپتال مریضوں کے لیے بند ہو گیا

سینکڑوں مریض خوار ۔محکمہ صحت نے کوئی متبادل انتظام بھی نہ کیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:23

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ماڈل رُورل ہیلتھ سنٹر کے پیرا میڈیکل سٹاف کی الیکشن ٹریننگ کے نتیجہ میں ہسپتال مریضوں کے لیے بند ہو گیا ۔سینکڑوں مریض خوار ۔محکمہ صحت نے کوئی متبادل انتظام بھی نہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر کے پیرا میڈیکل سٹاف کے تمام 17ارکان کو الیکشن ٹریننگ کے لیے ایم ۔

(جاری ہے)

سی بوائز سکول بورے والہ طلب کر لیا گیا جو صبح 9بجے ٹریننگ کے لیے روانہ ہو گئے اور ہسپتال میں صرف میڈیکل آ فیسر نعیم طاہر اور ڈاکٹر اقبال انصاری موجود تھے لیکن پیرا میڈیکل سٹاف کے نہ ہونے کہ وجہ سے کسی بھی مریض کو دوائی نہ مل سکی اور ہسپتال عملاً بند رہا ۔ڈاکٹر نعیم طاہر نے بتایا کہ سٹاف کے نہ ہونے کہ وجہ سے مریضوں کے لیے ہسپتال مریضوں کے لیے بند ہے ۔سارا دن سینکڑوں مریض ہسپتال سے مایوس لوٹتے رہے ۔اس صورت حال پر مریضوں نے شدید احتجاج کیا اور محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کی الیکشن ٹریننگ سے زیادہ ضروری مریضوں کا علاج ہے اور اگر عملہ کو ٹریننگ کے لیے بھیجنا ہی تھا تو ہسپتال میں متبادل سٹاف مہیا کیا جاتا ۔