گگو منڈی:بلند آ واز میں ریکارڈنگ اور گداگری ایکٹ کے تحت کے مقدمات درج

بدھ اپریل 19:23

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بلند آ واز میں ریکارڈنگ اور گداگری ایکٹ کے تحت کے مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ASIمحبوب عالم گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں بورے والہ روڈ پر موجود تھا کہ مسمسی عمار علی سکنہ 253۔ای۔

(جاری ہے)

بی موٹر سائیکل رکشہ پر نصب ٹیپ ریکارڈر پر بلند آ وعاز میں فلمی گانے چلاتا ہوا گزرا جسے پولیس نے روک کر رکشہ اور ٹیپ ریکارڈر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔علاوہ ازیں پولیس نے لاری اڈا پر بھیک مانگتے ہوئے بھکاری محمد شفیع ولد چنن سکنہ 109۔7Rچیچہ وطنی کو گرفتار کر لیا اور اس کی جامہ تلاشی پر 150روپے بھی برآمد کر لیے ۔۔پولیس نے ملزم کے خلاف گدا گری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :