گگو منڈی:سامان آ تش بازی اور ماچس پٹاخے برآ مد ہونے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج

بدھ 25 اپریل 2018 19:23

گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سامان آ تش بازی اور ماچس پٹاخے برآ مد ہونے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی گائوں 271۔ای۔

(جاری ہے)

بی کے کریانہ مرچنٹ امانت علی کی دکان پر چھاپہ مارا تو وہاں سے سامان آ تش بازی بھاری مقدار میں ماچس پٹاخے برآ مد ہوئے ۔علاوہ ازیں پولیس نے گگو منڈی سے چک نمبر 271۔ای۔ بی کی طرف پیدل جاتے ہوئے مسمیان محسن شہباز ،علی احمد اور محمد شوکت ساکنان چک نمبر 271۔ای۔ بی کے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگز کی تلاشی لی تو ان میں سے بھی ماچس پٹاخے برآ مد ہوئے جس پر پولیس نے زیر دفعہ 285.286مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :