چیئرمین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس

بدھ اپریل 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ملک عبدالغفار ڈوگر، سید افتخار الحسن، میاں شاہد حسین خان بھٹی، احسان الرحمن مزاری، نواب محمد یوسف تالپور، کنور نوید جمیل، محمد سلمان خان بلوچ، نعیمہ کشور خان، شیر اکبر خان، عائشہ سیّد، زہرہ ودود فاطمی، وزیر داخلہ احسن اقبال کے علاوہ وزارت داخلہ اور اس کے متعلقہ محکموں، وزارت قانون و انصاف، پاسپورٹ آفس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکوںکے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے زہرہ ودود فاطمی کی طرف سے پیش کئے گئے اسلام آباد برتھنگ سنٹر و ہاسپیٹل میٹرنٹی سروسز بل 2017ء، عائشہ سیّد کے ویسٹ پاکستان میٹرنٹی بینیفٹ ترمیمی بل 2017ء، صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی طرف سے پیش کردہ نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2017ء، سمن سلطانہ جعفری کی طرف سے پیش کردہ نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2018ء مؤخر کر دیا جبکہ محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی طرف سے پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2018ء کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی سے اس بل کو پاس کیا جائے۔