صفائی کے ناقص انتظامات اور ناقص اشیاء فروخت کرنے پر جی نائن مرکز میں بیکری کو سیل کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) غیر معیاری اور ناقص اشیاء خورد ونوش کے خلاف ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی مہم جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ اشرف نے جی نائن مرکز میں پرائس چیکنگ کے دوران اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر گراں فروشوں اور فوڈ آئوٹ لیٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طورپر 38 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور ہدایت کی کہ اشیاء خورد ونوش کی لسٹ آویزاں کی جائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء جی نائن مرکز میں ایک بیکری بارے شکایت ملی۔ انسپکشن کے دوران بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ناقص اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا ہے ۔ جن فوڈ آئوٹ لیٹس کو حفظان صحت کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ان میں صدیق مرغ پلائو، کراچی بریانی، طیب پلائو، B4Uریفریشمنٹ، ہوٹل، آب شفاواٹرفلٹر پلانٹ شامل ہیں ان فوڈ آوٹ لیٹس میں استعمال ہونے والے گندے اور ٹوٹے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آو ٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین اور صفائی کے معیار کو بہتر کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :