غوری ٹائون میں غیرقانونی منرل واٹر فیکٹری سیل کردی گئی

بدھ اپریل 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ اشرف نے غوری ٹائون میں چھاپہ مارکر ایک غیرقانونی منرل واٹر فیکٹری سیل کردی ہے، فیکٹری رہائشی علاقے میں بنائی گئی تھی اور حفظان صحت کے قوانین کے خلاف ورزی کر رہی تھی، فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے اور گندگی پائی گئی جس پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی ناقص اشیاء خورد ونوش کے خلاف مہم جاری ہے۔ ٹیموں نے کل 212 انسپکشن کی ہیں اور 23فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے اور 52کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کھانے پینے کی 22 اشیا ء کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تما م فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوڈقوانین کی پاسداری کریں اور صفائی کے انتظامات کو معیاری بنائیں ورنہ سخت کارروائی ہو گی۔