نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

بدھ 25 اپریل 2018 19:27

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل میجر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو قومی سلامتی سے متعلق چیلنجز اور جیو سٹریٹجک ماحول سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وفد کو علاقائی امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئی نسل کو فیفتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار جس میں سوشل میڈیا موثرذریعہ کے طور پر بروئے کار لایا جاتا ہے، سے متعلق گفتگو کی ۔ نوجوانوں کے وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔نوجوانوں کے وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلے کرنے کے لئے حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔