عدالت عالیہ نے آئوٹ ہونے والے دوپرچے دوبارہ نہ لینے کے خلاف بورڈ کی اپیل خارج کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 19:27

راولپنڈی 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری راولپنڈی کی جانب سے آئوٹ ہونے والے 2پرچے ری شیڈول کرنے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس وقاص رئوف اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس عباد الرحمان لودھی کے میٹرک سالانہ امتحان 2018میں آئوٹ ہونے والے فزکس اور انگلش کے پرچے دوبارہ نہ لینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے بورڈ کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری راولپنڈی نے آئوٹ ہونے والے فزکس اور انگلش کے پرچے صرف سیکنڈ گروپ کے طلباو طالبات سے دوبارہ لینے کے لئے ری شیڈول کر کی4اپریل کو انگلش سیکنڈ گروپ اور 5 اپریل کو فزکس سیکنڈ گروپ کے پرچوں کے لئے رولنمبر سلپسں سیکنڈ شفٹ کے تمام طلبہ و طالبات کو دوبارہ جاری کر دی تھیں تاھم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے عدالت عالیہ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی کی جانب سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 میں آئوٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہ لینے کے احکامات برقر ار رکھتے ہوئے راولپنڈی بورڈ کی اپیل خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :