آر ڈی اے نے غیر قانونی تعمیر کردہ 3دکانیں سر بمہر کر دیں

بدھ 25 اپریل 2018 19:27

راولپنڈی 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) راولپنڈی ڈویلیپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) نے کوٹھہ کلاں ہا ٰئی کورٹ روڈ پر غیر قانونی تعمیر کردہ تین دکانیں سر بمہر کر دیں ۔

(جاری ہے)

آر ڈی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر شدہ تین دوکانوں زاہد آٹوز، ایشین موٹرز اور مبین ٹمبر گودام کو سر بمہر کر دیا ۔

واضح رہے کہ ان دکانوں کے مالکان شیراز، عدنان شاہ اور حافظ مجید نے یہاں پر غیرقانونی طور پرکمرشل تعمیر ات کیں ۔ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم اسلم چوہدری نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاخوف و خطرکارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :