حنا پرویز بٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

بدھ 25 اپریل 2018 19:29

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،یہ ایوان اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،اس سے خواتین کی بڑی تعداد متاثرہ ہوئی ہے،کسی بھی آن لائن کمپنی کے پاس صارفین کی معلومات اور ڈیٹا ایک حساس چیز ہوتی ہے،اگر یہ کمپنیاں اپنے ذاتی مفادات کیلئے صارفین کا ڈیٹا ایسے شیرء کرتی ہیں تو یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے،لہذا یہ ایوان آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ،یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی وجہ اس کے متعلقہ حکام سے پوچھی جائے اور سپیکر سے درخواست ہے کہ اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرے۔