ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈی این اے کاعا لمی دن منایا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:33

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز ڈی این اے کا عالمی دن منایا، دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا، یہ دن دنیا بھر میں 1953 میں ہیلتھ ایگر ی کلچر اور با ئیو ٹیکنا لو جی کی فیلڈ میں ہو نے وا لی حیرت انگیز در یا فت "ڈی این اے - سٹر کچر"کی یادمیں منا یا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :