یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فرانزک پیتھالوجی کے موضوع پر 3روزہ ورکشاپ شروع

بدھ 25 اپریل 2018 19:33

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں میں جذبے کی کمی کے باعث فرانزک پیتھالوجی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پیتھالوجسٹس اپنی استعداد کار اور علم میں اضافہ کریں، پوسٹ مارٹم اور اس کے طریق کار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وہ بدھ کے روز فرانزک پیتھالوجی کے موضوع پر شروع ہونے والی 3روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، ورکشاپ کا انعقاد یو ایچ ایس کے ماربڈ اناٹومی اینڈ ہسٹوپیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نامور پیتھالوجسٹ پروفیسر اے ایچ ناگی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم ایک سائنس ہے، ایک زمانے میں تمام پیتھالوجسٹس کیلئے فرانزک پیتھالوجی پڑھنا لازمی ہوتا تھا لیکن اب اسے بنیادی تربیت کا حصہ بنانا چاہیے، یو ایچ ایس پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے کہا کہ فرانزک پیتھالوجی کو پی ایچ ڈی کے کورس کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے اور اب پیتھالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے ہر طالب علم کو اس کی تربیت دی جائیگی، ورکشاپ سے ڈاکٹر الله رکھا اور پروفیسر ڈاکٹر آئی اے نوید نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :