ایف ایف سی نے سال 2018 ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ اپریل 19:33

ایف ایف سی نے سال 2018 ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں تمام مصنوعات پر 21.67 ارب روپے کے ریونیو کے ذریعے نیا بین مارک سیٹ کر دیا ہے۔ سال 2018 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی جانب سے 573 ہزار ٹن سونا یوریا کھاد فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈیویڈنڈ انکم 349 ملین روپے رہی۔ خالص منافع کی مد میں کمپنی کو 2.265 ارب روپے حاصل ہوئے جس کے حساب سے فی شیئر آمدن 1.78 روپے رہی۔ ایف ایف سی کی جانب سے پہلی سہ ماہی کے لیے ڈیویڈنڈ 1.75روپے اعلان کیا گیا ہے ۔ مارکیٹ کے نا سازگار ماحول اور ابتر معاشی صورتحال کے باوجود ایف ایف سی کی مینجمنٹ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اخراجات کو کم کرتے ہوئے منافع بڑھا یا جا سکے تا کہ شیئر ہولڈرز کو فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :