معاشرے کی اصلاح اور پائیدار امن کیلئے باہمی تعاون سے معاشرتی برائیوں اور جرائم کی روک تھام ممکن ہے،خرم رشید

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان محمد خرم رشید نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور پائیدار امن کیلئے باہمی تعاون سے معاشرتی برائیوں اور جرائم کی روک تھام ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں باجوڑ قومی اتحاد مومنٹ تنظیم کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جسکے ثمرات عوام کو براہ راست پہنچ رہے ہیں ۔ اس موقع پر باجوڑ قومی اتحاد مومنٹ تنظیم کے وفد نے پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :