جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ تنظیمی کنونشن 28,29اپریل کو منصورہ میں ہوگا

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) 2018ء کے الیکشن کی تیاریوں کی سلسلے میں جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی امراء اور ارکان شوریٰ کا دوروزہ تنظیمی کنونشن 28,29اپریل کو منصورہ آڈیٹوریم ملتان روڈلاہور پر منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

تنظیمی کنونشن سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔