چنیوٹ،تیز رفتار رکشہ ٹینکر کو کراس کرتے کنویں میں گرگیا،سات افراد زخمی

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) تیز رفتار رکشہ دودھ والے ٹینکر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کنواں میں گرگیا۔سات افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بگا روڈ بھوآنہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ بے قابو ہوکر 25فٹ گہرے کنواں میں گرگیا جس کے نتیجہ میں سات افرادشمیم زوجہ اشرف عمر 40 سال،عنائت ولد بہادر عمر 45 سال،عفت بی بی زوجہ عبدالشکور عمر 35 سال،صاحب بی بی زوجہ اشرف عمر 50 سال،کلیم اللہ ولد افضل عمر 17 سال،ارشاد افضل دختر افضل عمر 20 سال، ماہ نور دختر اعجاز عمر 6 سال سکنہ بھوآنہ زخمی ہوگئے ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امدادکے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :