خیبر پختونخواہ حکومت کے دعوے ہوا میں اڑ گئے،چیف جسٹس نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے انتظامات کو ناقص قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 18:58

خیبر پختونخواہ حکومت کے دعوے ہوا میں اڑ گئے،چیف جسٹس نے کنگ عبداللہ ..
مانسہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) :خیبر پختونخواہ حکومت کے دعوے ہوا میں اڑ گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا دورہ ،ہسپتال کے انتظامات کو ناقص اور صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکا اسپتال کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔چیف جسٹس کو سامنے دکیھ کر عوام نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔زیرعلاج مریضوں نے اسپتال میں بنیادی ضروریات نہ ہونے کی شکایت کی۔چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات کو ناقص اور صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :