سندھ گیمز سائیکلنگ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی طرز پر کرانے پر سردار مہر کا خراج تحسین

بدھ 25 اپریل 2018 19:39

سندھ گیمز سائیکلنگ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی طرز پر کرانے پر سردار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) 6 سال کے طویل عرصے کے بعد ہونے والے سندھ گیمز 2018میں سائیکلنگ چیمئپن شپ ریس کا بین الاقوامی معیا رکے مطابق انعقاد کرنے اور ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی طرز پر ایونٹ کرانے پرصوبائی وزیر کھیل سر دار محمد بخش خان مہر ، سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی ، ڈائریکٹر اسپورٹس شہزا د پرویز بھٹی اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے سائیکل ریس کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائیکورٹ اور چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی او ر کلیم اعوان نے جو وعدہ کیا وہ پور ا کردیکھایا اور حکومت کے بھروسے پر پورا اترے اور صوبہ سندھ کی عز ت و وقاربلندکرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عابد علی اور کلیم اعوان کو فری ہینڈ ان کی گذشتہ کار کردگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا تھا جس میں وہ کما حقہ طور پر کامیاب و کامران ہوئے۔ دریں اثناء عابد علی ایڈووکیٹ اور کلیم اعوان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسپورٹس ترقی و ترویج کیلئے لائی ہوئی ٹیم کے جواں ہمت وزیر اسپورٹس سر دار محمد بخش خان مہر ،دوراندیش سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی ،عزم و ہمت کے پیکر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی اور جوانوں کے جوان 70سالہ احمد علی راجپوت نے دن رات ایک کرکے سندھ گیمز 2018کا بے مثال اور شاندار انعقاد کیا اور کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزرز کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ایک طویل عرصہ کے بعد بہترین تفریح بھی فراہم کی۔