عائشہ منزل کے قریب رکشے میں آتشزدگی، آگ سی این جی سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث لگی

بدھ اپریل 19:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی ہے۔۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منرل کے قریب رکشے میں اچانک آگ لگ گئی ہے،آگ سی این جی سلینڈر سے گیس لیکج کے باعث لگی ہے، آتشزدگی کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل گیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت رکشے میں موجود خاتون کو بحفاطت نکال لیا گیا ہے، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو بنا لائسنس رکشہ چلانے پر حراست میں لے لیا ہے۔