جامعہ اردو، غنویٰ بھٹو ’’مشرقِ وسطیٰ کا بحران‘‘کے موضوع پر لیکچر دیں گی

بدھ 25 اپریل 2018 19:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو گروپ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو ’’مشرقِ وسطیٰ کا بحران‘‘کے موضوع پر (آج) جمعرات کو صبح 10 بجے عبدالحق کیمپس کے سیمینار ہال میں توسیعی لیکچرپیش کریں گی۔