ملک بھر میں نئے ووٹروں کی رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کا کام جاری

بدھ اپریل 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ملک بھر میں نئے ووٹروں کی رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کا کام جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کے اندراج کی تاریخ 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ ملک بھر میں 14487 ڈسپلے مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں پنجاب میں 7928، سندھ 2585، خیبرپختونخوا 2545 اوربلوچستان میں 1429 مراکز ووٹوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس وقت موجود انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کی کل تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ سے زائد ہے، جس میں 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار مرد جبکہ 4 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار، سندھ میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 52 لاکھ 39 ہزار اور بلوچستان میں 41 لاکھ 94 ہزار، فاٹا 22 لاکھ 96 ہزار اور اسلام آباد 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہیں۔