اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو نمائشی بیس بال میچ میں شکست دے دی

بدھ 25 اپریل 2018 19:46

اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو نمائشی بیس بال میچ میں شکست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹس کو نمائشی بیس بال میچ میں 6 کے مقابلے میں 8 سکور سے ہرادیا۔ اسلام آباد بیس بال ایسو سی ایشن نے سید خاور کی یاد میں میموریل بیس بال نمائشی میچ کا اہتمام کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری، اسلام آباد بیس بال ایسو سی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر سید خاور شاہ (مرحوم ) کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور مقررین نے سید خاور شاہ کی ملک میں بیس بال کے فروغ کے لئے خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :