ْوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کے وفد کی ملاقات

بدھ اپریل 19:46

ْوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کے ایک وفد نے بدھ کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں پاکستان مسلم لیگ یورپ و سٹی سمبڑیال کے صدر شمروز الٰہی گھمن، پاکستان مسلم لیگ (ن) سمبڑیال کے صدر محمد مشتاق بٹ اور چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے رہنما شیخ عبدالمجید طاہر شامل تھے۔

وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سیالکوٹ میں مریم نواز کا جلسہ انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف سیالکوٹ کے عوام میں انتہائی مقبول ہیں۔ وفاقی وزیر نے سیالکوٹ کے عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کو سراہا۔