لنڈیکوتل میں ڈینگی مرض سے بچائو کے حوالے سے واک

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لنڈیکوتل میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد ،تحصیلدار شمس السلام ،ڈاکٹر ہدایت اللہ ،ملک دریاخان ،ملک ماصل شینواری اور دیگر قومی مشران اور عوام نے علاقے میں ڈینگی جیسے خطر ناک مرض پر قابوں پانے کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک لنڈیکوتل تحصیل کمپائونڈ سے شروع ہوکر لنڈیکوتل پریس کلب تک گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز محمد ،ملک دریاخان ،اور ڈاکٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ڈینگی ایک خطر ناک مرض ہیں جس کی بروقت علاج ممکن ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میںکھانے کی اشیاء اور دیگر چیزوںکی صفائی کا خاص خیال رکھیں علاقے میں مچھروں سے بچنے کے لئے مچھر مار سپرے کیا جائے، یہ مرض ایک خاص قسم کے مچھر سے لگتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنے گھروں کے قریب بارشوں کی وجہ سے بھرے گندہ تالاب سے بچوں کو دور رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مشران اور عوام کو چاہئے کہ علاقے میں ڈینگی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کریں اور اگاہی مہم جاری رکھیں تاکہ عوام میں ڈینگی مرض پر قابو پانے کے لئے شعور بیدار ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :