جمرود میں این سی ایچ ڈی خیبر کی جانب سے داخلہ مہم اوراگاہی واک کا اہتمام

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ کاحوسے خلہ میںنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خیبر اور ایجنسی ایجوکیشن خیبر کی جانب سے داخلہ مہم اوراگاہی واک کے مناسبت سے دوسرا تقریب منعقد کیا گیاجسمیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر خان عظم افریدی، جمشید خان ، ایجنسی پروگرام منیجر اعجاز خان کے ہمراہ علاقائی مشران اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرلیٹرسی فضل ودود نے کہا کہ ہمارے کمیونٹی فیڈر سکولوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فاٹا سمیت پورے ملک میں تعلیم عام کرنا ہے اور یہ ان علاقوں میں تعلیم کی روشنیاں پھیلا رہی ہیں جہاں سرکاری سکول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی خان عظم نے کہا کہ ایجنسی ایجوکیشن آفیس نے گزشتہ سال داخل مہم کے دوران تیس ہزار سے زائد غیر داخل شدہ بچوں کو مختلف سکولوں میں داخل کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبر ایجنسی کے تمام تعلیمی ادارے جدید سہولیات سے آراستہ کریں جس کے لئے ہم مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی خیبر کا تعلیم کی مد میں کردار قابل ستائیش اور بہترین ہے۔ تقریب کے اخر میں زوہیب اور محمد ابرارکو اول ادنیٰ میں داخل کیے گئے، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اورحوسے روڈپر داخلہ مہم اگاہی واک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :